عدالتوں سے تصادم کی راہ پر قوم نواز شریف کے ساتھ نہیں: بابر اعوان

اسلام آباد (آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے ایما پر کارروائیاںکی جا رہی ہیں،ملکی حالات خطرے کی طرف بڑھ رہے ہیں ،اس صورتحال میں عمران خان نے نئے انتخا بات کا اعلان کر کے جمہوری اور آئینی راستہ دیا ہے ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں سب سے بڑے کرپٹ وزیر خزانہ کا مقدمہ ہے جس نے منی لانڈرنگ کا اعتراف جرم کیا ۔بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کل جو گفتگو کی اس پر کارروائی ہونی چاہیے تھی ، وہ سپریم کورٹ کو ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو سپریم کورٹ کو نہیں مانتا وہ اداروں کو سبو تاژ کرتا ہے ،نا اہل وزیر اعظم اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف تصادم کی راہ پر تنہا ہیں ،قوم ان کے ساتھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں