چہرے پر پریشانی کے تاثرات ، وزیر خزانہ عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیٹ نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ پریشان بیٹھے رہے اور اپنے ناخن چباتے رہے ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی پر اسحاق ڈار کافی پریشان نظر آئے،نیب کورٹ نے کیس کی سماعت 27 ستمبر کیلئے ملتوی کردی.اسحاق ڈار اس کے باوجود اپنے خیالات میں گم بیٹھے رہے اور انھیں تاریخ کے التوا کا پتا ہی نہ چلا. جس پر جج صاحب نے کہا کہ ڈار صاحب آپ چلے جائیں اور کیسز بھی سننے ہیں ، بیرسٹر ظفر اللہ کے کہنے پر وہ کمرہ عدالت سے باہر آئے ،عدالت کے باہر صحافی کے سوال ”ڈار صاحب کیا آپ پریشان ہیں “ پر وزیر خزانہ نے نفی میں جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں