شریف برادران فرار ہو چکے، واپس نہیں آئیں گے: شیخ محمد چوہان

ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ گڈگورننس کے حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے۔ مہنگائی کی لہر اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے عوام خوار ہورہے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شریف برادران ملک سے فرارہوگئے دوبارہ پاکستان نہیں آئیں گے پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بد عنوانی اورناقص گورننس کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے۔ عوام افراتفری اور بے یقینی کی سی کیفیت سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں عوام کی نظر یں تحر یک انصاف پر جمی ہوئی ہیں عمران خان بہترین اور کھرے انسان ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف قوم کی بہترین ترجمان جماعت ہے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں