آر پی او دفتر کے سامنے اندھیرے کا راج، چوروں کی چاندی

ساہیوال (بیورورپورٹ) آر پی او دفتر اور امایہ کالج ساہیوال روڈ کی سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہوسکیں‘ متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود بھی کارپوریشن افسران و عملہ ٹس سے مس نہ ہو ا‘ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ کے قریب آرپی اودفتر اور کانونٹ سکول روڈ عرصہ دراز سے سٹریٹ لائٹس بند ہیں متعد د بار کارپوریشن افسران کی توجہ دلائی گئی مگر کسی کے سرپر جوں تک نہ رینگی۔ شہریوں کا کہناہے کہ اس سڑک پر اندھیر ے کا فائدہ اٹھا کر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں. سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے چوروں اور ڈاکوؤں کی چاندی ہو گئی ہے اور متعدد بارشہری لٹ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہازگراؤنڈ کی آبادی اور 6آر کے چکوک کو جانے والی یہ مین سڑک ہے اور رات کے وقت جب شہری اپنے کاروبار سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کو جاتے ہیں تو سڑک پر اندھیرا ہونے سے سڑک خوف ناک منظر پیش کرتی ہے۔موسم سرما میں راہگیروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.شہریوں نے کمشنر‘ڈپٹی کمشنر سے فوری سٹریٹ لائٹس چالو کرانے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں