2 ماہ سے لاپتا بچے کی ماں کا مدرسے کے اساتذہ پر اغوا کا الزام

ساہیوال (بیورورپورٹ)میرا بیٹا برآمد کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے‘2ماہ قبل میرے 8سالہ کمسن بچے کو اس کے استاد نے اپنے ساتھی کی مدد سے غائب کررکھا ہے یا قتل کردیاہے۔ بیوہ ماں کا آرپی او سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 38/D کلو ں تحصیل دیپالپور کی رہائشی بیوہ ارشاد بی بی کا 8سالہ کمسن بچہ عرفان دیپالپور کے ایک مدرسہ میں قاری محمد افضل اور قاری محمد صدیق کے پاس زیرتعلیم تھا کہ ایک دن انہوں نے بچے کو غائب کردیا۔ باربار پتہ کرنے کے باوجود ملزمان ٹال مٹول کرتے رہے جس کا تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ 547/017 درج ہے لیکن بچہ ابھی تک برآمد نہ ہوسکا۔ بیوہ نے بتایا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اورپولیس سے ساز باز ہیں اور اس کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ بیوہ ارشاد بی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے کمسن بیٹے کو برآمد کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں