تحریک طالبان پاکستان اور"را "کے درمیان گہرے روابط ہیں: بھارتی اخبار

نیودلی: بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں اور اس حوالے سے امریکا کوبھی شدید تحفظات ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین گہرے تعلقات ہیں جس پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔اخبار کے مطابق ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکا نے بھی اس معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہاں یہ بات قابل تشویش ہے کہ بلوچستان اور وزیرستان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بھارتی ایجنٹ ہونے کو حوالے سے پاکستان میں پہلے ہی بہت سی قیاس آرائیاں کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارے را کی ان کارروائیوں اور طالبان تحریک سے تعلقات کے بارے میں پہلے سے آگاہ ہیں اور ان عناصر کا قلع قمع کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں