پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب نیوز) درابن کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ .پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق علی الصبح درابن کے قریب تین دہشتگردوں نے پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ہلاک دہشتگردوں میں اقبال، وحید اور مجید شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے تھی اور وہ پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں