ساہیوال میں‌چوری کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)گن پوائنٹ پر 4ملزمان نے 2نوجوانوں سے تین موبائل فون اور نقدی چھین لی‘ 3ملزمان نے 2بکرے چرالئے۔ ڈکیتی کی واردات رات کے وقت نواحی گاؤں 45/5-Lمیں ہو ئی یہاں ذوالقرنین اپنے دوست مظہر اقبال کے ہمراہ پیدل گھر سے رقبہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں منظور حسین وغیرہ4ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی وتین موبائل فون کل مالیتی2لاکھ93ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی واردات 65/5-Lمیں ہو ئی یہاں اظہر اقبال وغیرہ 3ملزمان نے محمد سلیم کے احاطہ مویشیاں سے دو بکرے مالیتی 60ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں