ساہیوال میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی شروع

ساہیوال(بیورورپورٹ)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذیشان الحق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کی ہدایت پرگاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔پاکپتن چوک تا عارف والا پل تک جی ٹی روڈاور جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے پارکنگ کرنے والی گاڑیوں بند اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والی 42گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے اور 95ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح 3ڈرائیور گرفتار،6گاڑیوں کے روٹس اور 4ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کئے گئے ہیں۔انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دی گئی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں بصورت دیگر عمل نہ کرنے پر سات دن کے لئے ان کی گاڑی بند کردی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں