چیچہ وطنی: نجی سکول کے پرنسپل کی طلبا سے جنسی زیادتی کا انکشاف

چیچہ وطنی بائی پاس پر واقع علی گڑھ نامی نجی سکول کے پرنسپل کی بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے.متاثرہ بچوں کی شکایت پر پولیس کا سکول پر چھاپہ، پرنسپل فرار ہونے میں کامیاب . پولیس نے پرنسپل کے بھائی کو گرفتار کر لیا .تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی بائی پاس پر واقع نجی سکول علی گڑھ پبلک سکول کے پرنسپل خضر حیات کی متعدد بچوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
بچے کا کیا کہنا ہے دیکھئیے

سکول کے بچوں کے مطابق پرنسپل گزشتہ کئی ماہ سے متعدد بچوں کو ورغلا کر اپنے کمرے میں بلاتا تھا اور زیادتی کرتا تھا۔آج بچوں نے اس گھناونی حرکت کی اطلاع اپنے والدین کو دی۔ جس پر والدین سکول میں آ گئے اور پرنسپل سے باز پرس کی۔ خضر حیات نامی پرنسپل نے پہلے تو اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا مگر بعد ازاں والدین کو مشتعل دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ کر اسکول پرنسپل کے بھائی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔سکول پرنسپل کے بھائی نے صحافیوں کو کیا بتایا دیکھیے اس ویڈیو میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں