ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

ساہیوال (بیورو رپورٹ)تیز رفتارٹرالر اورموٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں کمسن لڑکے سمیت 3موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈپر موٹرسائیکل پر سوار کمسن لڑکے سمیت 3نوجوان جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالراور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں 13سالہ کمسن لڑکا غلام علی‘20سالہ شعبان اور 27سالہ اسرار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122کا عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا لیکن تینوں طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں