ساہیوال (بیورو رپورٹ)گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہوسٹل انتظامیہ نے طالبات کو غیر معیاری کھانا کھلانا شروع کردیا‘ڈیلی فیس بھی بڑھا کر 150روپے کردی‘ والدین کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساہیوال کے ہوسٹل میں رہنے والی بعض طالبات کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبات کو ملنے والا غیر معیاری کھانا صحت کیلئے مضر اور غیر معیاری ہے۔ہوسٹل انتظامیہ نے ڈیلی میس فیس بھی 120روپے سے بڑھا کر 150روپے کر دی ہے لیکن اس کے باوجود ناقص کھانا فراہم کیاجارہاہے۔جس سے کئی طالبات بیمار ہو گئی ہیں۔ میس میں ایک ہفتے کے دوران مینیو کے مطابق گوشت‘ سبزی اور دال فراہم کی جاتی تھی لیکن اب مینیو میں گوشت غائب کردیا گیا ہے۔ والدین نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہوسٹل میں صفائی کی صورتحال انتہائی بھی غیر تسلی بخش ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔والدین نے کمشنر‘ڈی سی او اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments