بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق، مشتعل طلبا نے 6 بسیں نذرآ تش کر دیں

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق، مشتعل طلبا نے 6 بسیں نذر آتش کردیں۔ پولیس کے مطابق آج فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پرایک تیز رفتار بس طالب علم کو روند دیا جس کے نتیجے میں طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھی طلبا مشتعل ہوگئے اور سرگودھا روڈ پر پتھرا ؤ شروع کردیا اور 6 بسوں کو نذر آتش کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھرا ؤکیا۔طلبا کے شدید احتجاج اور پتھرا ؤ سے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہوگیا مشتعل طلبا نے عام شہریوں اور میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔سرگودھا روڈ پر کشیدگی کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پربند ہوگئیں۔پولیس نے تھوڑی دیر کی کوشش کے بعد حالات پر قابو پالیا اور طلبا منتشر ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں