بھارتی جارحیت جاری، اشتعال انگیز فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید

بھمبر: ورکنگ باونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 خواتین سمیت 6 پاکستانی شہری شہید جبکہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں اوربھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری پر چارواہ اورہرپال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا. جس کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیزفائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 شہری شہید جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں گاوں کنڈن پورکا اشرف ولد مسعود، گاں بھینی سلیریاں کی مریم دختر اشفاق اورگاں گندیال کی شازیہ زوجہ احمد جب کہ چارواہ کے وسیم ولد انور، شکیلہ زوجہ ندیم اور نفیسہ دختر محمود بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں