پہلے اپنے گھر کی صفائی کا حامی ہوں: وزیر اعظم

لندن:‌ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا پہلے اپنے گھر کی صفائی سے متعلق بیان درست ہے۔ میں خود بھی اس مؤقف کا حامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف ہی عوام کے رہنما ہیں۔ نواز شریف ہی ترقی کے ضامن ہیں۔ ایل این جی کیس میں حاضر ہوں، عدالت میں سب کچھ سامنے آ جائے گا اور شیخ رشید کے لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں ان کی توجہ مسئلہ کشمیر، میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بحران اور افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرائیں گے۔ ادھر ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر بے بنیاد ہے۔ متعلقہ پرنٹ میڈیا وزیراعظم کی گفتگو کے متن کا جائزہ لے۔ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان پر حملے باہر سے ہوتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں