ایف. ڈبلیو او،اہلکاروں کا کشمیری باشندوں پر تشدد

مظفرآباد: کٹن کالونی کے مقام پر ایف۔ڈبلیو۔او کے اہل کاروں کا کٹن کے 4 مقامی افراد پر تشدد۔ عوام نے اہلکاروں کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی. تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کےجوانوں کی طرف سے فیز 2 پر کام کرنے والے مقامی ٹھیکیداروں کو گالی دینے پر مقامی لوگوں نے مداخلت کی جس پراہلکاروں نے 4 مقامی لوگوں کو اٹھا کر اپنے دفتر میں لے جا کر 2 گھنٹے تک پائپوں اور لوہے کے سریوں کے ساتھ تشدد کیا جس کی آوازیں سن کر مسجد کے نمازی دوڑ کر آئے مگر اہلکاروں نے کسی کو اندر نہیں جانے دیا۔جس پر اہل علاقہ نے ٹائرز جلا کر سڑک بند کر دی۔

انتظامیہ کے پہنچنے پر ایف ڈبلیو او کے جوانوں کو گرفتار کر کے آٹھمقام سٹی تھانے لے جایا گیا اور تشدد سے متاثرہ 4 افراد کو میڈیکل کے لیے آٹھمقام بی۔ایچ۔یو بھیج دیا گیا اانتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ آنے پر کارروئی کا وعدہ کرتےہوئے عوام سے سڑک کھولنے کی درخواست کی جس پرسڑک کھول دی گئی۔
اس سے پہلے بھی مقامی کمیونٹی کی جانب سے ایف۔ڈبلیو۔او اہلکاروں کے نامناسب رویے کی شکایات آتی رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں