ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، نامعلوم ملزمان نقدی،دو موٹرسائیکلیں اور بکرا لے اڑے

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ دو موٹرسائیکلیں اور بکرا لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات دیپالپوربازار میں رات کے وقت ہوئی یہاں محمد صفدر اپنے بیٹے اور ملازم کے ہمراہ میڈیکل سٹور میں بیٹھا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ‘70ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں 134/9-Lمیں ریاض وغیرہ 2ملزمان نے سٹیفن شکیل کی موٹرسائیکل نمبری3582/LWDمالیتی 35ہزارروپے کھیتوں سے‘ سول ہسپتال ریاض وغیرہ 2ملزمان نے محمد انور کی موٹرسائیکل نمبری6206/SLK ہسپتال کی پارکنگ سے اور موضع روشہ شہانی میں علی رضا وغیرہ 3ملزمان نے محمد اعظم کا بکرا مالیتی 60ہزار روپے گھرسے چرالیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں