ساہیوال:اراضی ریکارڈ سنٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی‘سائلین خوار

ساہیوال (بیورورپورٹ)اراضی ریکارڈ سنٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی‘سائلین خوار‘ سافٹ ویئر کی اپ گریڈیشن کا کام ہورہاہے‘بابر حسین واہلہ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر میں 3دن سے سافٹ ویئر کی خرابی ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹر سنٹر میں وراثتی انتقال‘فرد کے حصول اور درستگی نام کے لئے آنیوالے سائلین خوار ہورہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ وہ صبح سویرے لمبی لائن میں لگ کر ٹوکن حاصل کرتے ہیں تو عملہ سافٹ ویئر کی خرابی کا کہہ دیتاہے جس سے انہیں مشکلات کاسامناہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابر حسین واہلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اراضی سنٹر کے مین آفس سے سافٹ ویئر کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اس کی سپیڈ سلو ہے جو جلد ہی دوبارہ بحال ہو جائے گی اور شہریو ں کی شکایات کا ازالہ کردیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں