ساہیوال میں مہنگی سبزی بیچنے والوں کے خلاف ایکشن

ساہیوال (بیورورپورٹ) سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں‘ خاتون مجسٹریٹ کی سبزی فروشوں کے خلاف کارروائی‘ ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو 5‘ 5ہزار روپے جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی ساہیوال میں سبزی کے دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے مہیاکی گئی ریٹ لسٹ سے ہٹ کر سبزی فروخت کاسلسلہ شروع کررکھا ہے جس پرڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کاحکم دیا۔ ضلعی آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم وسپیشل مجسٹریٹ کلاس ون میڈم راشدہ بتول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارے اور چرچ روڈ پر مہنگی سبزی فروخت کرنے والے محمداکبر‘ عرفان‘ بابر علی‘بشیراحمداورنعمان کو 5‘ 5ہزارروپے جرمانے کرکے 25 ہزارروپے موقع پر ہی وصول کئے۔ انہوں نے دکانداروں کوہدایت کی وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اورمارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی فروخت کریں بصورت دیگران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں