کوئٹہ: چمن میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہوا، جس کے بعد پاک افغان سرحد آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی جبکہ علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا، جس نے گاڑی کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بابِ دوستی چمن کی طرف جارہی تھی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیاہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments