کراچی: حکومت کی طرف سے تنخواہیں جاری نہ کرنے اور برطرفی کے خلاف ریزرو پولیس اہلکاروں اور اساتذہ نےمظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ریڈزون جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیااور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔پولیس ایکشن کے بعد مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤکیا گیا ،تاہم پولیس نے اساتذہ اور ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روک دیا ۔احتجاج کرنےوالے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 دن سے احتجاج کررہےہیں، کوئی ادارہ ان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہا۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔اساتذہ کے بعد سندھ ریزروپولیس کے اہلکاروں نے بھی پریس کلب کے باہر احتجاج کیااور پولیس پرپتھراؤ کیا ۔کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ اور پولیس پر پتھراؤ، جوابی کارروائی میں پولیس کا لاٹھی چارج اورواٹر کینن کااستعمال کیا۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments