کھاریاں میں تکبیر فورم کے زیر اہتمام قومی مشاعرہ

کھاریاں(مرید حسین جعفری سے)کھاریاں کی تاریخ میں شاعروں کا سب سے بڑا میلہ، تکبیر ادبی فورم کے زیر اہتمام کل پاکستان مشاعرہ میں ملک بھر کے معروف و مقبول شعراء کی شرکت۔ تقریب کی صدارت پاکستان کے سینئر شاعر جناب مقصود وفا نے کی۔جبکہ مہمان ِ خصوصی اعظم ملک،جاوید احمد،دلاور علی آزراورمظہر الحق ، مہمان اعزاز عقیل ملک،عقیل شاہ اور مدثر عباس تھے اور نقابت کے فرائض آرب ہاشمی نے سر انجام دیئے۔مشاعرے کے منتظم اعلیٰ ممتاز صحافی اور شاعر نیئر صدیقی تھے مہمان شعراء کرام میںنوید فدا ستّی،مطیع احمد مجتبےٰ،خرم محبوب آثم،فراز محمود،قمر زمان،حسان احمد اعوان،ڈاکٹر دانش عزیز،علی صدف،افضل پارس،ابو ذر حسین،سعید راجہ،ذیشان عابد،سید جاوید بخاری،شیراز اختر مغل،رضاء اللہ سعدی،عادل ورداور عدنان صادق جبکہ مقامی شعراء میں اکرام خاور،شاہ روم خان ولی،عباس مرزا،اسد عباس راز،کلیم ضیاء،گل بخشالوی، پروفیسر نعیم،جاوید شاہد،شہزاد بزمی ،اکرم جاذب،طارق امام کوکب اورمشتاق خلیل شامل تھے۔تقریب میں منتظمین کے فرائض شعیب اسلم ہاشمی ، عمر ارباب،عمر ملک،عتیق الرحمٰن نے سر انجام دیئے۔تکبیر فورم کےاس اقدام کودنیا بھر سے ادب پرور شخصیات نے سراہا۔مشاعرے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہیوسٹن میں مقیم اردو ادب کے مایہ ناز شاعر الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ کھاریاں میں انتہائی کامیاب کل پاکستان مشاعرہ منعقد کروانے پر میں تکبیرادبی فورم کے تمام منتظمین بالخصوص جناب نیئر صدیقی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔یہ ہر لحاظ سے ایک منفرد اور کامیاب پروگرام تھا جس میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر تکبیر فورم کی جانب سے الریاض سے آئے ہوئے مہمان زاہد شریف ،سابق ایم پی اےعامر عثمان عادل اور پرنسپل پنجاب کالج کھاریاں پروفیسر خالد مرزا کے دستِ مبارک سے مہمان شعراء کو تحائف پیش کئے گئے۔مشاعرے کی تقریب میں چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حفیظ، کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ، سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری، ڈاکٹر ذکاءاللہ صدیق،ڈاکٹر انصر مغل،رانا محمد اقبال،میاں یوسف،ثقلین حبیب،حاجی جاوید کونسلر(ٹی ایم اے)،شیخ حفیظ(ٹی ایم اے)،مرید حسین جعفری، شیخ زمان احسن، جبار احمد ساگر، امجد حسین امجد سمیت علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں