نواز شریف صرف گریٹر پنجاب کا نعرہ لگاتے رہے: آصف زرداری

پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور اپنا وزیر اعلیٰ لائیں گے۔نواز شریف باقی صوبوں کو نظر انداز کر گریٹر پنجاب کی باتیں کرتے رہے ہیں ان کی پارٹی عوامی ہمدردیاں‌کھو چکی ہے. پشاور میں ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پیپلز پاڑٹی میں شامل ہنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں بہت سے کام باقی ہیں، خیبرپختونخوا میں گیس، تیل، پانی ہے، بس کام کرنے کی دیر ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آکر پیتل بھی سونا ہوجاتا ہے، کھرکو دیکھ لے ہم سے گیا تو پیتل ہوگیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نہ پہلے سیاست کرنا آئی تھی اور نہ اب آئی ہے،ہم ملک کو سنبھالیں گے ،دوبارہ قدموں پر کھڑا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں