لاہور: این اے 120 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 61254 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 47066 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کی یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز نے این اے 120 کا معرکہ سر کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مبارک باد دیتے ہوئے اسے عوام کا قیادت پر اعتماد قرار دیا ہے۔ این اے 120 میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نواز شریف اور ن لیگ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اک واری فیر شیر نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی فتح پر مخالف رو رہا ہو گا کیوں کہ اس کے رونے کا وقت ہو چکا ہے۔آج لاہور کے عوام نے ایک بہت بڑا کام کیا ۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے سازشوں کے باوجود اپنے لیڈر اور اپنی ماں کو سرخرو کیا۔ نواز شریف سے محبت کا اظہار کر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ کبھی کبھار نظر آنے والوں کو قابل اعتنا نہیں سمجھتے۔ آج مخالفین شکست نواز شریف کا محاصرہ کرنے والوں کی شکست ہے۔انھوں نے کہا کہ آج عوام نے عدالت کے نا انصافی پر مبنی فیصلے کو رد کر دیا۔ انھوں نے کہا عوام نے فیصلے پر فیصلہ سنا کر نادیدہ قوتوں کو پسپا کر دیا ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments