لاہور:وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے کئی کارکنان کل رات سے غائب ہیں۔ آج ہمارے ہزاروں ووٹرز کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیے گئے۔ بیلٹ پیپرز میں امتیازی طریقہ کار اپنایا گیا۔ آج قریباً 16000 ووٹوں کی برتری سے لاہور کے عوام نے ثابت کر دیا کہ انھیں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں ہم فیصلہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ۔ اب ” رو عمران رو ” کا دور شرع ہو گیا ہے۔ نتائج آنے پر پی ٹی آئی نے حسب دستور رونا شروع کر دیا ہے کل اس رونے میں شدت آئے گی اور وہ اوچھے ہتھکنڈے اپنائیں گے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments