لاہور: لاہور کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج آنا شروع ہوگئےہیں، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز اور کہیں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد آگے ہیں۔ این اے 120 ضمنی انتخاب کے196پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کلثوم نواز 54832 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 41884ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کچھ ذرائع کے مطابق ابھی 66 فی صد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج برآمد ہوئے ہیں جن میں 7098 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف کی امید وار یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے زیادتیاں کی ہیں۔ ہم اس وقت نتائج تسلیم نہیں کریں گے جب تک غیر تصدیق شدہ 29000 ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہوتا۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پورا زور لگا کر بھی سات ہزار ووٹوں کے مارجن سے جیتنا حکومت کی شکست ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ مریم نواز نے اکیلے الیکشن لڑا غلط ہے ۔ پورا پٹوار خانہ الیکشن مہم چلاتا رہا ہے ،ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے جنھوں نے ن لیگ کی جڑیں ہلا دی ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments