باجوڑ ایجنسی(ویب نیوز ) تحصیل لوئی مہمند کے علاقے تنگی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار مہمند فواد علی سمیت 5 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار بھی شامل ہیں یا نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments