ساہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ساہیوال کے راہنما مدثر نجیب خان نے کہاہے کہ 20ستمبر کے جلسہ میں عوام کا سمندر نظر آئے گا بلاول زرداری بھٹو نے یوتھ کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی میں نیا ولولہ پیدا کررہاہے۔ شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں ہونیوالے جلسہ عام کے لئے تمام کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ موقع ہے کہ اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلسہ عام میں بھرپور شمولیت کی جائے اور یہ ثابت کیا جائے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل کی طرح آج بھی وہی نعرے بلند ہونگے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا‘ گلی میں شور ہوگا بھٹو بھٹو۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments