این اے120کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن فتح یاب ہو گی: عائشہ لودھی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی ارشد خان لودھی کی صاحبزادی عائشہ ارشد خان لودھی نے کہاہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن میدان مارے گی اور محترمہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گی۔ارشد خان لودھی نے اپنی وزارت کے دوران ہڑپہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیاتھا ہڑپہ میں ڈگر ی کالج‘ ساہیوال سے چیچہ وطنی براستہ ہڑپہ پختہ سڑک‘سکولوں کی اپ گریڈیشن‘ رورل ہیلتھ سنٹر کی بہتری اور کسانوں کی خوشحالی سے متعلق ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔وہ یہاں ہڑپہ میں مسلم لیگ ن خوا تین ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملین پارٹی سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ لودھی خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور کرتے رہیں گے میرے والد نے حکومتی پالیسی کیمطابق ہمیشہ کام کیاہے ہم آئندہ عام انتخابات 2018میں کامیاب ہوکر ہڑپہ میں مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ سیوریج‘ سولنگ‘پختہ سڑکیں‘پختہ کھال اور دیگر سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ہڑپہ کی تقدیر بدل دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں