خواجہ آصف کا بیان بھارتی موقف کو شہ دینے کے مترادف ہے: چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف دنیا سے جبکہ وزرا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کررہے ہیں۔چوہدری نثار نے خواجہ محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عجیب منظر دیکھنے میں آرہا ہے آرمی چیف پاکستان کی قربانیوں کا تذکر کرتے ہوئےدنیا سے ڈو مور کرنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ وزرائے خارجہ و داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چایئے. موجودہ وزیر داخلہ کے اپنا گھر درست کرنے والے بیان کو بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر بیان کیا اور اسے بھارتی موقف کی تائید قرار دیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے.چوہدری نثار نے کہا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال ساڑھے چار سال سے وزیر ہیں، کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات کہی؟، وزراء کا کام بیان دینا نہیں مسائل کا حل نکالنا ہے، انہیں چاہیے تھا کہ کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی میں مسئلہ اٹھاتے۔انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان بھارتی موقف کو شہ دینے کے مترادف ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں