شریف فیملی اور اسحاق ڈارکو عدالت میں پیشی کے سمن مل گئے

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو العزیزیہ سٹیل ملز اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے اندرون و بیرون ممالک اربوں روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے ریفرنسز پر سمن جاری کر کے 19ستمبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بدھ 20 ستمبر کو طلب کیا ہے اور عدالت نے شریف فیملی کے سمن ان کی لاہور میں دونوں رہائش گاہوں ماڈل ٹاؤن اور جاتی عمرہ کے پتہ جات پر بھیجے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ملزمان19 ستمبر بروز منگل احتساب عدالت میں الزامات کا جواب دیں۔
جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار کوجاری ہونے والا نوٹس ان کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا جس میں انھیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، چاروں ریفرنسوں کی سمن کی کاپیاں نامزد تمام ملزمان کو وصول کرانے کے لیے نیب لاہور کو بھیج دی گئی تھیں اور آج نیب لاہور کے افسران نے شریف خاندان سے ان سمنوں کی تعمیل کرا کے رپورٹ 19 ستمبر کو صبح عدالت پیش کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں