لندن: زیر زمین ٹرین میں دھماکہ ، کئی افراد زخمی

لندن: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لندن میں زیر زمین ٹرین کے مسافر کا بیگ دھماکے پھٹ گیا جس سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. ذرائع کے مطابق لندن کی ایک ٹرین میں مسافر کا بیگ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے. دھماکے سے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہنگامی حالت سے نمٹنے والے دیگر ادارے موقع ہر پہنچ گئے. تفصٰلات کے مطابق دھماکہ ٹرین کی آخری بوگی میں ہوا.دھماکے کے بعد لندن میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے.دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں