محرم الحرام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی چھٹیاں منسوخ

ساہیوال: محرم الحرام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال نے شہر کے اندر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمبٹنے کے لیے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ساہیوال کی تمام اہم امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ تا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی ملکیْ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ محرم الحرام میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز پوری دل جمی اور جذبہ حُب الوطنی سے اپنی اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں