اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس نظرثانی اپیلوں پر مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں اور اسحاق ڈار نے پانامہ کیس فیصلے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں .سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 12 ستمبر سے ان کی سماعت شروع کی تھی۔سپریم کورٹ کے مختصرفیصلے میں نظرثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کی نااہلی اور حسن، حسین اور مریم نواز کیخلاف ریفرنس برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ حدیبیہ ملز کیس پر اپیل دائر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments