ساہیوال (بیورورپورٹ) اقوام متحدہ مسلمانوں کا قتل عام بند کروائے‘ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔برمی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنا امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی ودیگر عہدیداران رائے سجاد حسین کھرل‘مرزا خالد ندیم اورسید حماد کاظمی نے پریس کلب میں ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کے خلاف مظالم ڈھانے والے ناقابل معافی ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ریاستی ظلم وتشدد پر میانمار حکومت کو دہشتگرد ملک قرار دے۔ ظلم کی انتہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل عام کیاجارہاہے مسلمانوں کے گھروں کو جلایاجارہاہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے مذہب کا سہارا لیاجارہاہے جو کسی طور پر بھی جائز نہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مظلوم برمی مسلمانوں کی فوری مدد کیلئے قومی سطح پر امدادی فنڈ قائم کیاجائے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments