پاکستانی بھی بلیو وہیل کا شکار بننے لگے

دنیا بھر میں خونی گیم کے نام سے مشہور ہونے والی بلیو ویل گیم نے پاکستانی بچی کو بھی اپنا شکار بنا لیا. تفصیلات کے مطابق پشاور میں اس گیم کی مبینہ شکار بچی سامنے آئی ہے جس کے والدین کا دعویٰ ہے کہ بچی بلیو وہیل گیم کھیلتی تھی۔پشاورمیں بلیو وہیل گیم کھیلنے والی بچی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں علاج کیا گیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی کو نفسیاتی وارڈ میں لایا گیا تھا اوراس میں ڈپریشن کی علامات پائی گئیں تاہم ضروری تھراپی اور علاج کے بعد بچی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا-ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی نے اسکول میں کلاس فیلو سے گیم کے بارے میں سنا تھا اور وہ گیم کے آخری اسٹیج پر پہنچ چکی تھی جب کہ بچی کے رویئے میں تبدیلی کے باعث والدین اسے اسپتال لائے-
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے بھی اس گیم سے متاثر ہو کر خودکشی کرلی۔ پولیس طالب کی ہلاکت کے بلیو وہیل گیم سے تعلق پر تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں