اسلام آباد: پاکستان، امریکہ اور افغانستان نے سہ فریقی اجلاس میں دہشت گردی کو تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا ہےاور اس کے خلاف متحدہ جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں باہمی سیکیورٹی دلچسپی اور تحفظات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اجلاس میں معلومات کے تبادلے کے ذریعے خطے سے داعش کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر تینوں ممالک نے داعش کے خلاف باہمی تعاون اور اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ افغان وزارت دفاع میں پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان ایک اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے وفود نے اپنےعلاقوں میں جاری آپریشنز اور قیدیوں کے تبادلے پر غور کیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اجلاس میں سرحد پار فائرنگ پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایم او میجر جنرل صابر شہزاد مرزا کی قیادت میں پاک فوج کے چھ رکنی وفد نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments