بھارتی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈڑی پر ایک شہری شہید

بھارتی فوج نے آج پھر ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دے کر بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچایا۔
ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ایک شہری کے شہید ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں