ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ طلائی زیورات وغیرہ چھین کر فرارہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ایک کریانہ سٹور پر ہوئی یہاں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سٹور پر گن پوائنٹ محمد الیاس سے نقدی وکاغذات مالیتی 50 روپے چھین کر فرارہوگئے۔ دوسری واردات نامہ سیال میں ہوئی یہاں محمد عباس اپنے ساتھیوں ارشاد وغیرہ کے ہمراہ کار پر سول ہسپتال میں گھرجا رہے تھے کہ راستے میں رفیق وغیرہ4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی‘موبائل فون اور طلائی زیورات مالیتی6لاکھ 8ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔ چوری کی واردات 85/6-R میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے شہباز علی کے گھر کے باہر سے اس کی موٹرسائیکل نمبری 7699/SLKمالیتی25ہزر روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں