پیپلز پارٹی نادیدہ اشاروں پر سیاست کی قائل نہیں: کائرہ

ساہیوال(محمد افضل خان سے) آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ 20 ستمبر کو ساہیوال میں ہونے والا جلسہ پیپلز پارٹی کی عوامی طاقت کو ثابت کرے گا۔ پیپلزپارٹی وہ جماعت نہیں جو نادیدہ قوتوں کے اشاروں پر کام کرےہماری جڑیں عوام میں ہیں اور ہمیں عوام سے اشارے ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زما ن کائرہ نے میاں منظور وٹو اور دیگر رہنماؤن کے ہمراہ آج پیپلز پارٹی ساہیوال کے رہنماؤں ذکی چوہدری اور رانا عامر شہزاد کی رہائش گاہ پر صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے چھے جلسے ہماری عوامی طاقت ثابت کرتے ہوئے عوامی رہبری کے دعوے داروں کی مقبولیت کی پول کھول دیں گے۔ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ، عوام جھوٹ کی سیاست سے تنگ آ چکےہیں۔آئندہ نہ صرف سندھ بلکہ وفاق اور پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ و اپنے اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور 20 ستمبر کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں