نواز شریف کی 19 ستمبر کو بیٹوں سمیت احتساب عدالت طلبی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے بیٹوں حسن نوازاورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔ اس سے قبل عزیزیہ ریفرنس کے حوالے سے بھی دستاویزات عدالت میں پیش کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے بھی عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے سمن کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق نوازشریف اور بچوں کو سمن لاہور کے 2 گھروں کے پتوں پر بھجوائے گئے ہیں۔ سمن میں نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی عدالت میں حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں