چوہدری نثار کی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار کی سخت باتوں سے تنگ آ کر ن لیگ کے بعض ارکان کی طرف سے مقتدر حلقوں کو چوہدری نثار کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے. ذرائو کے مطابق چوہدری نثار کی کھلی گفتگو ن لیگ کے چند حلقوں کو ناگوار گزرنے لگی اسی لیے انھوں نے مریم نواز کو نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی جاسوسی کا فمشورہ دیا ہے‘ اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار سے متعلق معلومات اور خفیہ رپورٹس مریم نواز تک پہنچائی جائیں گی۔ چودھری نثار کے بیانات سے پارٹی قیادت کو سخت تشویش ہے جس میں سابق وزیر داخلہ نے مریم نواز کو لیڈر نہ ماننے کا اعلان کیا تھا چوہدری نثار نے پارٹی کو فوج اور عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز اور گورننس بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ چوہدری نثار کا یہ انداز ن لیگ کے خوشامدی ٹولے کو برا لگا ہے اس لیے چوہدری نثار کی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ سے ملاقات کرنیوالوں کی بھی کڑی نگرانی ہوگی اور مانیٹرنگ کی تمام رپورٹس صرف مریم نواز کو بھجوائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں