نوجوان جدید تعلیم کے ذریعے ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں: احمد یار ہنجرا

ساہیوال(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ تعلیم ہی انسان میں شعور پیدا کرتی ہے اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔اسی لیے اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔ نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جدید تعلیم حاصل کریں تا کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں رہے۔وہ یہاں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ امتحانات 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جس میں بورڈ کے چیئر مین و کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ،بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب اور کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری،وزیر اعلی کے معاون خصوصی محمد ارشد جٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی جاوید علاؤالدین کے علاوہ اساتذہ،والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کے موقع پر مہمان خصوصی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں (فوٹو افضل خان)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم کے فروغ میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور انہوں نے نادار طلبا و طالبات کی مالی مدد کے لئے 8ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا تا کہ کوئی ذہین بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس کی تقسیم،مفت کتابوں کی فراہمی اور سکولوں میں ضروری سہولیات کی دستیابی چند ایسے اقدامات ہیں جن سے پنجاب میں تعلیم کا معیار بلند کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ نماز اور سچائی کا دامن نہ چھوڑیں کیونکہ نماز ڈسپلن سکھاتی ہے اور سچائی معاشرے میں با وقار مقام دلانے میں مدد گار ہوتی ہے۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کئے تقریب میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلبا و طالبات محمد عمر یاسین اور اقصی احمد کو خصوصی میڈلز اور لیپ ٹاپس بھی دئے گئے دونوں نے 1042نمبرز حاصل کئے جبکہ غزالہ انور 1040نمبروں کے ساتھ دوسری اور ہمائل اقبال اور محمد احسن امجد 1039نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں