کار کی آئل ٹینکر سے ٹکر، خاتون جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ) تیزرفتارکار کی آئل ٹینکر سے ٹکر‘ خاتون موقع پرجا ں بحق‘ڈرائیور سمیت 5افراد شدیدزخمی‘ 3 کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر 5/11-L کے قریب ایک تیزرفتار کر آئل ٹینکر کے پیچھے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ صدیق‘ رضیہ بی بی‘ ماجد‘ علی اصغر اورعاشق شدیدزخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں