قائد کی فکر عام کرنے کے لیے نئی نسل میں مکالمے کا فروغ وقت کی ضرورت ہے

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستانی معاشرے کو قائداعظم کی فکر اور سوچ کے مطابق ڈھالنے کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل میں مکالمے کو فروغ دیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں ملک کو جدید فلاحی ریاست بنایاجاسکے جہا ں ہر شخص اپنی صلاحیتوں کے مطابق زندگی گزار سکے۔ تعلیمی اداروں میں بحث و مباحثے کی تر ویج سے ہی معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑہایا جاسکتا ہے جس سے رواداری‘باہمی محبت اور برداشت پیدا ہوگی۔یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’فکر قائد اعظم اور نوجوان نسل‘ کے موضوع پرہونیوالے مکالمے میں مقررین نے کہی جسکی صدارت کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ طاہر جعفری نے کی جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈایریکٹر کالجز بلال اشرف باجوہ تھے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور پرو فیسر عمران جعفر نے بھی مکالمے میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں