بورڈ آف انٹر میڈیٹ ساہیوال نے انٹر سالانہ2017کے نتائج کا اعلان کر دیا


رپورٹ : محمد افضل خان
ساہیوال( محمد افضل خان سے) بورڈآف انٹر میڈیٹ ساہیوال نے انٹر سالانہ 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر صفہ ایجویشنل کمپلیکس اوکاڑہ کے طالب علم محمد عمیر یٰسین اور پنجاب کالج ساہیوال کی طالبہ اقصیٰ احمد نے 1042 نمبر لے کر حاصل کی۔

پنجاب کالج اوکاڑہ کی غزالہ انور 1040نمبر لے کر دوسرے نمبر پر جب کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کی طالبہ حمائل اقبال اور محمد احسن نے 1039نمبر لے کرمجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹر سالانہ امتحان 2017 میں 38445طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 37390کامیاب ہوئے جبکہ 23335طلبا و طالبات کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔مجموعی طور پر بورڈ کا نتیجہ 62.41فی صد رہا۔پری میڈیکل گروپ طالبات میں غزالہ انور نے پہلی، حمائل نے دوسری جب کہ وردا رزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ (طلبا) میں محمد عمیر یٰسین ، محمد احسن اور محمد عاطف بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔جنرل سائنس گروپ میں طالبات بازی لے گئیں اور اقصیٰ حسین1042 ، عائشہ افتخار 1022اور طوبیٰ علی 1013نمبر لے پوزیشنز لے اڑیں۔ کامرس گروپ میں پنجاب کالج ساہیوال کے طالب علم محمد ارحم 970نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ہومینیٹیز گروپ میں کلثوم احمدنے982اور عبدالباسط نے 978نمبر لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکرٹری بورڈ ذوالفقار احمداور کنٹرولر امتحانات طاہر جعفری کے مطابق مکمل نتائج کا اعلان کل صبح 10:10بجے ڈی پی ایس ساہیوال میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں