ساہیوال بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 12 سمتبر کو کرے گا

آر یا پار، انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلبا ہو جائیں ہوشیار، ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 12 سمتبر کو صبح سو 10 بجے کریں گے. ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی بابر حیات تارڑ کمشر ساہیوال ہوں گے. کنٹرولر امتحانات طاہر جعفری کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ http://bisesahiwal.edu.pk کے علاوہ موبائل سے 800292 پر میسج کر کے بھی معلوم کیے جا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں