وزیر خارجہ کل ایران کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف چین کے بعد کل ایران کا دورہ کریں گے. وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورے میں امریکی افغان پالیسی، مسئلہ افغانستان ، دوطرفہ اقتصادی تعلقاتپر بات چیت ہو گی. ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ، ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ نائب صدر اقتصادی اُمور محمد ناہاوندیان کیساتھ بھی کلیدی ملاقات ہوگی،
خواجہ آصف ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے.وزیر خارجہ ایرانی قیادت کو پاکستانی رہنماﺅں کا اہم پیغام پہنچائیں گے.پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کا امکا ن بھی بعید از قیاس نہیں. علاوہ ازیں ایرانی حکام سے دوطرفہ تجارت، معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوگی،

اپنا تبصرہ بھیجیں