برما کی مسلم تنظیم کی طرف سے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان

ینگون: میانمار میں روہنگیا مسلمان باغیوں نے ریاست رخائن میں جاری تشدد کی فضامیں کمی لانے کے لیے ایک ماہ کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔اراکان روہنگیا سیلویشن آڑمی (آرسا) نامی تنظیم نے کہا ہے کہ اس جنگ بندی کا آغاز اتوار سے ہوگا اور انھوں نے میانمار کی فوج سے درخواست کی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے۔ ذرائع کے مطابق آرسا کی جانب سے ایک پولیس چوکی پر حملے کے بعد میانمار کی فوج نے وسیع پیمانے پر آپریشن کر تے ہوئے باغی مسلمانوں کو بزور بازو کچلنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں مقامی غیر مسلم آبادی نے بھی فوج کا ساتھ دیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام شروع کر دیا تھا. گزاشتہ رات بھی شمالی رخائن میں 8 دیہات نذر آتش کر دئیے گئے.
پرتشدد کارروائیوں کے بعد سے اب تک اندازوں کے مطابق تقریباً 290000 روہنگیا نے رخائن چھوڑ کر پروسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں