سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ کسٹم لاہور نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے آنے والی سمجھوتہ ٹرین سے لاکھوں روپے مالیت کے مصنوعی زیورات، چادریں اور شالیں پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی. محکمہ کسٹم (پری وینٹیو) لاہور نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارتی سامان کی پاکستان میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ روز بھارت سے آنے والی سمجھوتہ ٹرین کے 13مسافروں کے سامان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے مصنوعی زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآ مد کر لیا اور واہگہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات کسٹم کی پوری شفٹ کو معطل کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں